بابائے قوم کی زندگی آنے والی نسلوں کیلئے عملی جدوجہد کا بہترین نمونہ ہے، وزیرپنجاب

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بابائے قوم کی زندگی آنے والی نسلوں کیلئے عملی جدوجہد کا بہترین نمونہ ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کی73ویں برسی پر خراج عقیدت کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم نے سیاسی جدوجہد سے پہلی اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی ہے۔

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ بابائے قوم کی ساری زندگی آنے والی نسلوں کیلئے عملی جدوجہد کا بہترین نمونہ ہے، نوجوان نسل قائد کے فرمودات پر عمل کر کے ملک وقوم کی خدمت کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج ہم سب کو  جدوجہد مسلسل اور کام، کام اور کام کے نصب العین کو اپنانے کا عہد کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو قائد کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق بنانا چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز صحیح سمت میں گامزن دکھائی دیتا ہے۔

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کی73ویں برسی پر خراج عقیدت کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم پاکستان کو فرقہ واریت اور گروہی تعصبات سے پاک ایک قوم دیکھنا چاہتے تھے، وہ خود انحصاری، دیرپا ترقی اور کرپشن سے پاک معاشرے کا قیام قائد کی اصل تعلیمات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج ہم سب کو قائد کے پاکستان کی تعمیر میں عملی طور پر حصہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، قائد اعظم کی خواہش کے مطابق کشمیر کو آزادی حاصل ہوگی اور پاکستان ترقی کریگا۔

The post بابائے قوم کی زندگی آنے والی نسلوں کیلئے عملی جدوجہد کا بہترین نمونہ ہے، وزیرپنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email