عمر شریف نے کامیڈی اور اداکاری میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمر شریف نے کامیڈی اور اداکاری میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف کامیڈین و اداکارعمر شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کی بیماری کا سن کر دلی دکھ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عمر شریف نے کا میڈ ی اور اداکاری میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، عمر شریف ہمارے ہیروہیں اورپاکستانی اپنے ہیرو کی قدر کرنا جانتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ عمر شریف جلد مکمل صحت یاب ہوں۔

 واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عمر شریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف کامیڈین و اداکارعمر  نے ایک ویڈیو بیان میں وزیراعظم عمران خان سے ان کی مالی مدد کے لئے اپیل کی تھی۔

The post عمر شریف نے کامیڈی اور اداکاری میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email