کراچی کی بی آر ٹی کیلئے ایک مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کی بی آر ٹی کیلئے ایک مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کے پی ٹی پورٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  کراچی کی بی آر ٹی کیلئے ایک مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے، گرین لائن منصوبے پر کام ہوچکا ہے، بسیں اگلے ہفتے تک پہنچ جائیں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ نمائش میں انڈرپاس بنارہے ہیں، نمائش کے انڈرپاس میں بسیں رکھیں گے، شہر میں جدید ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے بھی اہم منصوبہ ہے، مختلف حکومتوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہیں چل سکتا، یہ منصوبہ 43 کلو میٹر پر محیط ہے، 22 اسٹیشنز اس منصوبے پر بنائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ 10 لاکھ اس منصوبے سے فائدہ اٹھائیں گے، کراچی سرکلر ریلوے 27 ارب روپے کا منصوبہ ہے، 30 ستمبر کو اس منصوبے کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب کردی جائے گی، اس منصوبے میں 6 ارب سندھ حکومت دے گی۔

The post کراچی کی بی آر ٹی کیلئے ایک مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے، اسد عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email