کراچی واٹر بورڈ کی آن لائن ٹینکر سروس بند ہوگئی

أکراچی واٹر بورڈ کی آن لائن ٹینکر سروس بند ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر بورڈ کی آن لائن ٹینکر سروس بند ہوگئی جس کے باعث شہر میں پانی کے بحران کا خطرہ مندرانے لگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کی آن لائن ٹینکر سروس ایپلیکیشن گذشتہ رات سے بند ہے جبکہ روزانہ ہزاروں افراد آن لائن واٹر ٹینکر ایپلیکیشن کے ذریعے پانی کا ٹینکر حاصل کرتے ہیں۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ آن لائن واٹر ٹینکر ایپلیکیشن کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے جبکہ پیر کے روز تک آن لائن سسٹم بحال کردیا جائے گا۔

 واٹر بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹینکر سروس ایپلیکیشن میں پانی اور سیوریج کی شکایات کا آپشن بھی دیا جارہا ہے، جبکہ اتوار کے روز آن لائن ٹینکر سروس بند ہوتی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن واٹر ٹینکر سسٹم بند ہونے کے بعد شہری پریشان ہیں جبکہ واٹر بورڈ ہائیڈرینٹس پر شہریوں کا رش لگ گیا۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ ایپلیکیشن بند ہونے کے دوران شہری ہائیڈرینٹ جاکر واٹر ٹینکر حاصل کرسکتے ہیں۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ آن لائن ایپلیکیشن اپ گریڈیشن کے دوران شہریوں کو درپیش پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔

The post کراچی واٹر بورڈ کی آن لائن ٹینکر سروس بند ہوگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email