محکمہ تعلیم سندھ نے اضافی چارج رکھنے والے افسران کے آرڈر کینسل کردیئے

محکمہ تعلیم سندھ نے عارضی چارج اور اضافی چارج رکھنے والے افسران کے آرڈر کینسل کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ افسران ایک ہی مستقل عہدہ رکھ سکتے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق 17 سے 19 گریڈ کے افسران ایک سے زائد عہدوں پر فائز تھے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے مستقل عہدے کے علاوہ عارضی اور اضافی چارج جیسے تمام آرڈر منسوخ کردیئے ہیں۔

اس ضمن میں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ قابل افسران کی موجودگی میں ایک افسر کو تین تین عہدے دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے مزید کہا ہے کہ قلمدان سنبھالنے کے بعد سسٹم کو ٹھیک کرنے کوشش کر رہا ہوں۔

The post محکمہ تعلیم سندھ نے اضافی چارج رکھنے والے افسران کے آرڈر کینسل کردیئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email