محمد علی جناح کی شخصیت ایک اعلیٰ اور مثالی کِردار کی حامل تھی، وزیر مملکت

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ محمد علی جناح کی شخصیت ایک اعلیٰ اور مثالی کردار کی حامل تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم نے مسلمانوں کے لیے دو قومی نظریے کی بنیاد پر جدوجہد کی تھی۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان خود مختار ریاست بن کر ابھرا ہے، اس پرپوری قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت ایک اعلیٰ اور مثالی کردار کی حامل تھی، انہوں نے جمہوری اور انصاف پر مبنی اُصولوں کو اپنایا تھا۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائد اعظم محمد علی جناح نے وکالت اور سیاست میں رہ کر اپنے دامن کو صاف ستھرا رکھا تھا اور مسلمانوں کی ذِہنی تعمیرِنو میں روشنی کے مینار بنائے تھے۔
انھوں نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز اعلیٰ معیار اور دیانت سے کیا تھا، انھوں نے اپنے لیے ایک ایسا لائحۂ عمل واضع کیا  تھا جو ہمیشہ جامع اور مکمل رہا ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر پیغام دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ بابائے قوم کا یوم وفات ہمیں ایک ایسے عظیم ترین قائد کی یاد دلاتا ہے، جس نے برصغیر کے خوف زدہ اور مایوس مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا تھا، قائد اعظم نے حصول منزل کے لیے  بے مثل قیادت فراہم کی تھی۔

The post محمد علی جناح کی شخصیت ایک اعلیٰ اور مثالی کِردار کی حامل تھی، وزیر مملکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email