آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا

ملک میں جاری آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تاحال نہیں تھم سکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں ، کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1350 روپے تک پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حیدر آباد کے شہری ملک میں دوسرے نمبر پر سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبورہیں ، حیدرآباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1290روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 1240 اور خضدار میں 1200 روپے کا فروخت ہونے لگا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1250روپے کی سطح پر ہے جبکہ پشاور میں 1160 ، لاڑکانہ میں  1200 ، فیصل آباد 1020 ، بہاولپور میں 1050 ، بنوں میں 1200 ، سیالکوٹ میں 1110 جبکہ ملتان میں1160روپے تک پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ لاہور میں بھی آٹا1150  روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

The post آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email