ایمان، اصول اورعہدے پراٹل رہنا قائداعظم کی شخصیت کے بنیادی جوہر تھے، قائد حزبِ اختلاف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایمان، اصول اورعہدے پراٹل رہنا قائداعظم کی شخصیت کے بنیادی جوہر تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی پر خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کے آئین اور تنظیم کے راستے پر چلتے ہوئے ہم کامیابی منزل حاصل کرسکتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایمان، اصول، قانون، جمہوریت، نظم وضبط اور اپنے عہد پراٹل رہنا قائداعظم محمد علی جناب کی شخصیت کے بنیادی جوہر تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم اپنے عظیم محسن کے درجات کی بلندی کے لئے اللہ پاک کے حضور دعاگو ہے، ہمیں افسوس ہے کہ قائداعظم کو قیام پاکستا ن کے بعد زندگی نے مہلت نہ دی ورنہ پاکستان کوآج بہت سارے مسائل کا سامنا نا ہوتا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں بحیثیت قوم قائداعظم کے افکار سے رہنمائی لیتے ہوئے پاکستان کوجدیداسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے دن رات محنت کو شعار بنانا ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) قائداعظم اور علامہ اقبال کی بصیرت کی روشنی میں پاکستان کو تعمیر، ترقی، خوشحالی اور عظمت کی منزل سے ہمکنار کرے گی۔

The post ایمان، اصول اورعہدے پراٹل رہنا قائداعظم کی شخصیت کے بنیادی جوہر تھے، قائد حزبِ اختلاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email