منال اور اغس کی شادی میں صبور اور علی کی جوڑی توجہ کا مرکز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبورعلی کی اپنے منگیتر علی انصاری کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔

گزشتہ روز منال اور احسن کی شادی کی تقریب میں اداکارہ صبور علی کی ان کے منگیتر کے ہمراہ شرکت  توجہ کا مرکز بنی رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دنوں اپنی منگنی کے بعد بھی ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش اور مطمئن ہیں۔

یہ تصاویر اداکرہ سبور اور علی انصاری کی منال اور احسن کی شادی میں شرکت کا ثبوت ہیں جبکہ اس شادی میں دونوں کی ایک ساتھ شرکت ان کی ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کا ثبوت بن گئی ہے۔

یشوبز انڈسٹری کی یہ جوڑی مختلف موقعوں پر سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتی رہتی ہے۔

حال ہی میں اداکار علی انصاری کی ساگرہ کے موقع پر اداکارہ صبور علی نے ان کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی بےپناہ محبت کا اظہار بھی کیا تھا۔

صبور علی نے علی انصاری کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات کی کچھ ویڈیوز اور تصویریں اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

اداکارہ نے جو ویڈیو شئیر کی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبور کے دوست اُنہیں اُن کی منگنی کی رسم کے دوران رَس گُلّے کھلا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

The post منال اور اغس کی شادی میں صبور اور علی کی جوڑی توجہ کا مرکز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email