کنزیٰ ہاشمی کی نئی خوبصورت تصاویر

پاکستانی نوجوان اور خوبرو اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی کچھ خوبصورت تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔

اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی جانب سے یہ تصاویر اور ویڈیو ان کی انسٹاگرام اسٹوریز پر لگائی گئیں ہیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کا خوبصورت انداز دیکھا جاسکتا ہے جس میں اداکارہ نے مرون رنگ کا روائتی جوڑا پہنا ہوا ہے۔

اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں ان کو دیگر پاکستانی اداکاراؤں کے ہمراہ دیکھا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کے ہمراہ پاکستانی کی دیگر خوبصورت اداکارائیں موجود ہیں جو ایک ساتھ ایک گروپ پکچر بنوارہی ہیں۔

اسکے علاوہ بھی کچھ ویڈیوز ہیں جس میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کو اداکار احسن محسن اور منال خان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کو اداکارہ صبور علی کے ہمراہ کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ تمام تصاویر اور ویڈیوز اداکارہ منال خان کی شادی کی تقریب کے موقع پر بنائی گئیں ہیں۔

واضح رہے کنزیٰ ہاشمی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

خیال رہے کہ کنزیٰ ہاشمی ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں انہوں نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز 2014 میں کیا تھا اور اب تک متعدد ٹیلی ویژن اشتہارات اور سیریل میں بھی اپنے فن کا مظاہر کیا ہے۔

The post کنزیٰ ہاشمی کی نئی خوبصورت تصاویر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email