بیرون ملک سے کراچی آنے والے والے 29 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

بیرون ملک سے کراچی آنے والے 29 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافر سعودی عرب  اور دبئی سے کراچی پہنچے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب  سے آنے والے 24 اور دبئی سے 5 مسافر شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں مثبت کورونا والے تمام 29 مسافروں کو سندھ حکومت کے سینٹرز میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے بھی سعودی عرب اور قطر سے کراچی پہنچنے والے مسافروں میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا تھا اور متاثرہ مریضوں کو ائیر پورٹ کے قریب قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 ہزار 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.50 فیصد ہو گئی ہے۔

The post بیرون ملک سے کراچی آنے والے والے 29 مسافروں میں کورونا کی تصدیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email