حکومت کی مہنگے داموں 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی خرید لی ،ٹی سی پی

ٹی سی پی کا کہنا تھا کہ حکومت کی مہنگے داموں پر 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی خرید لی ہے۔

ذرائع ٹی سی پی کے مطابق وزارت صنعت و پیداوا کا کہنا تھا کہ حکومت کی مہنگے داموں پر 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی خرید لی جبکہ2 لاکھ میٹرک ٹن چینی اسٹرٹیجک ریزرو کے لئے درآمد کی گئی ہے۔

ذرائع ٹی سی پی کا کہنا تھا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے عالمی نجی کمپنی سے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی خریدی جبکہ درآمدی چینی یوٹیلٹی سٹور پر 114 روپے فی کلو میں فروخت ہو گی۔

ذرائع ٹی سی پی کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ سے خریدی گئی چینی پورٹ پر 108 روپے فی کلو میں پڑے گی ۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اور دیگر اشیاء پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی، جبکہ 30 ستمبر سے حکومت کی یوٹیلیٹی اسٹورز کو دی گئی عام سبسڈی ختم ہو جائے گی۔

 ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مہنگی چینی درآمد کرنے کی منظوری دی جبکہ حکومت نے چینی کی فی کلو قیمت 89 روپے 50 پیسے مقرر کی ہے۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا تھا کہ وئیرہاوس میں چینی کی پیکنگ پر 1 روپیہ فی کلو سے زائد خرچہ پڑے گا جبکہ وئیرہاوس سے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی پہنچانے کا 2 روپے فی کلو سے زائد کا خرچہ آئے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پورٹ پر پہنچنے کے بعد چینی کو یوٹیلیٹی سٹورز وئیرہاوس پہنچانے کیلئے ٹینڈر دیا جائے گا جبکہ پورٹ سے وئیرہاوس چینی پہنچانے کیلئے فی کلو چینی پر 20 پیسے سے زائد خرچ آئے گا۔

The post حکومت کی مہنگے داموں 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی خرید لی ،ٹی سی پی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email