قائداعظم کا روشن اور پرامن پاکستان بنانا ہی ہمارا مقصد ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قائداعظم کا روشن اور پرامن پاکستان بنانا ہی ہی ہمارا مقصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق روشن، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان ہی ہمارا مقصد ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان ایک خودمختار ریاست بن کر ابھرا  ہے جس پر قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات اور ان کے فرمودات کی اہمیت موجودہ دور کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بابائے قوم کی دور اندیشی اور سیاسی بصیرت نے قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط جیسے رہنما اصول واضع کئے تھے تاکہ تمام مسائل کا مل کر مقابلہ کیا جا سکے، آج ہمارے مسائل کی بڑی وجہ ان تعلیمات سے دوری ہے، ہمیں پرامن، ترقی پسند اور جمہوری سوچ کو پروان چڑھانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ انشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بابائے قوم کے ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گی۔

The post قائداعظم کا روشن اور پرامن پاکستان بنانا ہی ہمارا مقصد ہے، وفاقی وزیر اطلاعات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email