لاہور میں بارشیں، نکاسی آب آپریشن کا آغاز

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث شہر کے مختلف نشیبی علاقے زیرآب آچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کمشنرلاہور کا کہنا ہے کہ مال روڈ اولڈ کیمپس اور پٹیالہ ہاوس پر سکشن مشین کے ذریعے جمع پانی کو فوری نکالا جائے کیونکہ کل رات سے بعض علاقوں میں تیز اور اکثر علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ واسا اور متعلقہ محکموں کی ٹیمیں بھی نکاسئی آب پرمسلسل کام کر رہی ہیں جبکہ  ریلوے اسٹیشن اوتحاجی کیمپ ایمپریس روڈ مکمل طور پر کلیئر کر دی گئی ہے۔

اسکے علاوہ  قرطبہ چوک، بھاٹی گیٹ اور فاروق گنج کلورٹ کو بھی بارشی پانی سے کلیئر کر دیا گیا ہے۔

 کمشنر لاہور نے شہری سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کی چھتوں اور پرنالوں کو مکمل طور پرصاف رکھیں  اور  غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں کیونکہ آج کووڈ کلوز ڈے بھی ہے۔

واضح رہے کہ انہون نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام اے سیز اپنے علاقے کی ہر جگہ سے نکاسی آب و دیگر انتظامات کو خود یقینی بنائیں۔

The post لاہور میں بارشیں، نکاسی آب آپریشن کا آغاز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email