بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم

ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث ریلوے کی ٹرینوں کا شیڈول مزید درہم برہم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرینوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر میل 1 گھنٹہ 15 منٹ ، گرین لائن 1 گھنٹہ 35 منٹ ، تیز گام 1 گھنٹہ 30 منٹ جبکہ عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں۔

اسکے علاوہ کراچی ایکسپریس اور ملت ایکسپریس 1 گھنٹہ 35 منٹ ، بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے ، سرسید ایکسپریس 1 گھنٹہ 55 منٹ ، فرید ایکسپریس 50 منٹ جبکہ قراقرم 35 منٹ اور شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ تاخیر کا شکار ہیں۔

The post بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email