صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ صوبے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب اور گرم رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ صوبے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب اور گرم رہے گا جبکہ ژوب، موسیٰ خیل، سبی، کوہلو، بار کھان، آواران، اورلسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواوں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ دالبندین میں کم سے کم درجہ حرارت20  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نوکنڈ ی میں 28،پنجگورمیں  25جبکہ تربت میں  26ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خضدارمیں کم سے کم درجہ حرارت23، لسبیلہ میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اوڑمارہ اور پسنی میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ جیونی میں 23 اور گوادر میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیا گیا جبکہ زیار ت میں 10 اور قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ ژوب میں کم سے کم  24اور بارکھان میں 23ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب12فیصد گوادر میں 66 فیصد،قلات میں 65 فیصدسبی میں 42 نوکنڈی میں 07 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

The post صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email