لاہور میں گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں بدستور اضافہ

صوبائی  دارالاحکومت لاہور میں گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں بدستور اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شملہ پہاڑی کے قریب موٹر سائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری عظیم نے پارکنگ میں موٹر سائیکل کھڑی کی تھی ، واردات کے لیے تاک لگائے نامعلوم چور پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا ہے۔

 فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ صرف 30سیکنڈ میں چور موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ  متاثرہ شہری نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

The post لاہور میں گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں بدستور اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email