قائداعظم نے برصغیر کے مظلوم لوگوں میں امید کی کرن روشن کی تھی، سربراہ پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ قائداعظم نے برصغیر کے مظلوم لوگوں میں امید کی کرن روشن کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے قائداعظم محمد علی جناح کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  پاک فضائیہ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

ایئر چیف مارشل کا کہنا ہے کہ قائداعظم نے برصغیر کے مظلوم لوگوں میں امید کی کرن روشن کی تھی، بابائے قوم نے برصغیر کے مظلوم عوام کو متحد کر کے ایک علیحدہ اور آزاد وطن حاصل کرنے کے لیے جدوجہد مسلسل کی قیادت کی تھی۔

سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ قائداعظم نے پاک فضائیہ کو سیکنڈ آف نن بننے کا پائیدار وژن دیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مزید کہا ہے کہ قائد کا نظریہ، وژن اور ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول ہمارے لیے ایک عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔

The post قائداعظم نے برصغیر کے مظلوم لوگوں میں امید کی کرن روشن کی تھی، سربراہ پاک فضائیہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email