میںتین کینٹ بورڈز اٹک ، سنجوال اور کامرہ قائم ہیں

 میںتین کینٹ بورڈز اٹک ، سنجوال اور کامرہ قائم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹک میںتین کینٹ بورڈز اٹک ، سنجوال اور کامرہ قائم ہیں جبکہ اٹک کی دو اورسنجوال کینٹ بورڈ کی ایک وارڈمیں الیکشن ہوگا۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ کینٹ بورڈ اٹک وارڈ نمبر1میں تحریک انصاف کے سید مہدی نقوی اور آزاد امیدوار ملک شاہنواز کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ کینٹ بورڈ اٹک وارڈنمبر2 میں آزاد امیدوار شکیل خان بنگش اور آزاد امیدوارشہزاد احمد کے درمیان بھی مقابلہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کینٹ بورڈ اٹک میں وارڈ نمبر 1میں مرد ووٹرز اور 2023خواتین ووٹرز ہے کل ووٹرز 4108ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کینٹ بورڈ اٹک میں وارڈ نمبر1میں 14پولنگ بوتھس قائم کئے گئے ہیں جبکہ کینٹ بورڈ اٹک میں وارڈ نمبر2میں مرد ووٹرز5448 جبکہ خواتین ووٹرز 5488ہے، کل ووٹرز10936ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کینٹ بورڈ اٹک میں وارڈ نمبر2میں 38پولنگ بوتھس قائم کئے گئے ہیں جبکہ کینٹ بورڈ سنجوال میں وارڈ نمبر1میں مرد ووٹرز 872جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 798ہے ، کل ووٹرز1670ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کینٹ بورڈ سنجوال میں وارڈ نمبر1میں پولنگ بوتھس کی تعداد 6 ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سنجوال کینٹ کی وارڈ نمبر 2سے سلمان اقبال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کینٹ بورڈ کامرہ کی 5وارڈز میں تمام امیدواروں نے الیکشن سے بائیکا ٹ کااعلان کردیا جبکہ تین کینٹ بورڈز میں پی ایم ایل این اور پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار مقابلے میں موجود نہیں ہے۔

The post میںتین کینٹ بورڈز اٹک ، سنجوال اور کامرہ قائم ہیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email