محمد علی جناحؒ بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر تھے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ محمد علی جناحؒ بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناحؒ بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر تھے، تحمل،برداشت اوررواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا خواب تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت بانی پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دینے کیلئے کوشاں ہے، غریب اور امیر کیلئے ایک پاکستان بنانا وزیراعظم عمران خان کا عزم ایسا پاکستان جہاں سب کو یکساں سماجی و معاشی انصاف ملے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے قوم کو اتحاد، تنظیم اور ایمان کے سنہری اصول اپنانے کی تلقین کی ہے، قائدؒ کا پیغام اتحاد، تنظیم اور ایمان آج بھی پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ قائد اعظمؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سیاسی اور ذاتی مفادات کو پس پشت رکھ کر بحیثیت قوم اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کی مثالی فضا پیدا کی جائے۔

The post محمد علی جناحؒ بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر تھے، وزیر اعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email