‎ آئینی اداروں کی تذلیل ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، امیرحیدر خان

‎ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ دھمکیاں پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے جبکہ آئینی اداروں کی تذلیل ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دھمکیاں پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، جبکہ آئینی اداروں کی تذلیل ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار ایک آئینی ادارے کو حکومت کی جانب سے اس قسم کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

‎ امیرحیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کا نامزد کردہ ہے، جبکہ اسی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جیت میں کردار ادا کیا تھا۔

‎ عوامی نیشنل پارٹی کے نائب صدر کا کہنا  تھا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتراض تھا اور ہے لیکن آئینی ادارے پر اس قسم کے حملے ناقابل برداشت ہیں۔

‎ان کا کہنا تھا کہ ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مخالفت کرنا پاکستان کی مخالفت ہے جبکہ 2018ء کے انتخابات میں یہی الیکشن کمیشن درست کام کررہا تھا، آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراض کیا تو اپوزیشن کا مرکز بن گیا۔

‎ عوامی نیشنل پارٹی کے نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ حکومت کا الیکشن کمیشن پر پیسے لینیکے الزام کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے، ہم انتخابی اصلاحات کے خلاف نہیں لیکن اصلاحات اصل ہونی چاہئیے، ایک سیاسی جماعت کی مرضی کے اصلاحات نہیں مانیں گے

‎‎ عوامی نیشنل پارٹی کے نائب صدر کا کہنا  تھا کہ حکومتی رویہ آمرانہ ہے، جبکہ آمرانہ ذہن رکھنے والے کبھی بھی جمہوریت کی مضبوطی نہیں چاہیں گے۔

‎‎ امیرحیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ ایک ادارے کو آگ لگانے کی بات ہوئی لیکن سب خاموش ہیں، جبکہ یہ سیاسی بدمعاشی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔

‎ان کا کہنا تھا کہ یک جماعتی نظام کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ جمہوریت کو کمزور کرنے کی بھرپور کوشش ہورہی ہے۔

‎‎ عوامی نیشنل پارٹی کے نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اراکین کو اپنے رویے پر معافی مانگنی ہوگی، اس قسم کے رویے جمہوری روایات کے منافی ہیں۔

The post ‎ آئینی اداروں کی تذلیل ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، امیرحیدر خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email