اس دور میں یہ احتساب اور انصاف ہو رہا ہے، رانا ثنااللہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اس دور میں یہ احتساب اور انصاف ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے انسداد منشیات عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کی خستہ حالی سب دیکھ رہے ہیں ، عدالت واش روم میں بنا دی گئی ہے جس میں جج صاحب مشکل سے بیٹھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا حال دیکھ لیں نہ وکلا کے بیٹھنے کی جگہ ہے اور نہ ہی ملزمان کے کھڑے ہونے کی جگہ ہے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر نے 1 کروڑ فیس لی ہے اور ہر پیشی کا 5 لاکھ روپے لیتے ہیں ، جو سہولتیں موجود تھیں انہیں بھی ختم کردیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بدترین دور ہے، جس میں انتقام اور ملک کی بربادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک چلایا جارہا ہے، انارکی کے علاوہ کوئی صورت نظر نہیں آرہی ہے، ایسی بلڈنگ میں عدالت بنانے کی میں مذمت کرتا ہوں جو رہنے کے قابل نہیں ہے۔

رانا ثناءاللہ نے یہ بھی کہنا تھا کہ کسی دن ایسا ہوگا کہ چھت گرے گی اور یہ جج، سائلین، وکلا اور پراسیکیوٹر زخمی ہوجائیں گے۔

The post اس دور میں یہ احتساب اور انصاف ہو رہا ہے، رانا ثنااللہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email