ملتان: صفائی و سیوریج سمیت ترقیاتی منصوبوں کی چیکنگ کا آغاز

شہر اولیاء( ملتان) میں صفائی و سیوریج سمیت ترقیاتی منصوبوں کی چیکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے  مطابق ملتان کے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد  علی الصبح نے صفائی و سیوریج سمیت ترقیاتی منصوبوں کیلئے فیلڈ میں نکل پڑے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملتان کے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد  علی الصبح ضلعی محکموں کے ہمراہ نشتر اطراف کا دورہ کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملتان کے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد  علی الصبح نے سڑک پر موجود تعمیراتی ملبے کو فوری ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

ملتان کے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد  علی الصبح نے سڑک پر ریڑھیاں، پھٹوں اور تجاوزات پر کمشنر نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات، گرین بیلٹس میں کچرے نے شہر کا حسن گہنا کا رکھ دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملتان کے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد  علی الصبح پیدل چل کر صفائی اور سیوریج کی  صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور واسا کو گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل کرنے کا نکاسی آب یقینی بنانے کا حکم دیا ہے، اس کے علاوہ پی ایچ اے کو آرٹس کونسل پارک کی صفائی کرنے  کا  بھی حکم دیا ہے۔

ملتان کے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد  علی الصبح نے کہا ہے کہ گرین بیلٹس کی صفائی، درختوں کی تراش خراش  فوری کی جائے، شہر کے مختلف مقامات پر صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔

ملتان کے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد  علی الصبح نے مزید کہا ہے کہ ملتان کے شہریوں کو حکومتی اقدامات کے ثمرات نظر آنے چاہیے، شہریوں کو شہراولیاء میں صفائی،سیورج کی سروس ڈیلوری میں بہتری نظر آئے گی، صفائی، سیورج، خوشگوار ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

The post ملتان: صفائی و سیوریج سمیت ترقیاتی منصوبوں کی چیکنگ کا آغاز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email