وفاق اور صوبائی حکومت اپنی ذمےداریوں پر کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت اپنی ذمےداریوں پر کام کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کے دن کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہیے، موجودہ صورتحال میں ہمارا متحد ہونا ضروری ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے مل کر کراچی پیکج کا اعلان کیا تھا، کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے، کراچی ڈویلپمنٹ پیکج کے بیشتر منصوبوں پر پیشرفت ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت اپنی ذمےداریوں پر کام کررہی ہے، اورنج لائن کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود کراچی آکر گرین لائن منصوبے کا اففتاح کریں گے، گرین لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ رہا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان کو درپیش خطرات سے ہم سب کو ملکر لڑنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ افغان اپنے ملک کے فیصلے خود کریں، سی پیک بننا پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے، پاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ قوم نے ہمیشہ یکجا ہو کر مسائل اور چیلنجز کا سامنا کیا ہے، قائدکے اصولوں کے تحت پاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔

The post وفاق اور صوبائی حکومت اپنی ذمےداریوں پر کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email