جنہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا تھا نیب ان کے خلاف کارروائی کر رہا ہے، چیئرمین نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جنہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا تھا نیب ان کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ چند لوگ کرپشن مقدمات میں نیب پر الزام تراشی کر کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، خزانے کو نقصان پہنچانے والوں سے قانون کے مطابق ہی پوچھا جا رہا ہے۔

چئیرمین نیب نے کہا کہ ہمیں کہا گیا نیب چھوٹی مچھلیوں کو پکڑتا ہے، ہم نے تو شارک مچھلیوں اور مگرمچھوں کو پکڑ رکھا ہے، بڑی شخصیات کے خلاف کارروائی سے نیب کی ساکھ میں اضافہ ہوا، جنہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا تھا نیب ان کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب بلا امتیاز کارروائی کرتا ہے، کسی سیاسی انتظام پر یقین نہیں رکھتا، پوری قوم کرپشن فری پاکستان کیلئے نیب کے ساتھ ہے، نیب اور پاکستان ساتھ چل سکتے ہیں کرپشن اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے۔

The post جنہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا تھا نیب ان کے خلاف کارروائی کر رہا ہے، چیئرمین نیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email