عمران صاحب کی ہدایت پر وزراء نے الیکشن کمیشن اور آئین پر حملہ کیا ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کی ہدایت پر وزراء نے الیکشن کمیشن اور آئین پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمشن کے خلاف وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزراء کی طرف سے الیکشن کمشن کے خلاف دھمکی، غنڈہ گردی اور دہشت گردی کی گئی ہے۔

  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن کی توہین کی گئی ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 10 کے تحت وزراء کو سزا دی جائے، الیکڑانک ووٹنگ مشین پر حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں، بس این آر او کا راگ ہے جو وزراء گا رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ صبح سینٹ کی پارلیمانی کمیٹی میں دھمکیاں دی گئیں، اب پی ڈی آئی کے وزراء کی الیکشن کمشن پر الفاظ کی گولہ باری جاری ہے، آئین اور جمہوریت پر حملہ قبول نہیں، کچھ بھی ہوجائےآئین، قانون اور جمہوریت شکن حکومت کا راستہ روکیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس سے حکومت نے آئندہ انتخابات میں اپنی ہار تسلیم کر لی ہے، دھاندلی اور حکومت کے شور مچانے سے آئین سے متصادم قانون سازی کے راستے سے نہیں ہٹیں گے، حکومت کے چیخنے چلانے، شور مچانے اور تکلیف کی وجہ آئندہ انتخابات کی الیکشن چوری کا منصوبہ بے نقاب ہونا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے آنے والے اگلے الیکشن کی دھاندلی کی راہ ہموار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، وزراء کی دھمکیاں غیر آئینی ترامیم غنڈہ گردی اور دھاندلی سے منظور کرانے کی کوشش ہے، الیکشن کمشن پر حملہ انتخابات میں دھاندلی کے منصوبے کا حصہ ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ سوال کرو تو این آر او نہیں ملے گا، کرپشن، چوری پر سوال کرو تو این آر او نہیں دوں گا، آٹا چینی چوری پر سوال کرو تو این آر او نہیں دوں گا، الیکڑانک ووٹنگ مشین پر سوال کرو تو این آر او نہیں ملے گا، انتخابی اصلاحات پر بات کرو تو این آر او نہیں ملے گا، ملک پر عوام اور آئین دشمن حکومت مسلط  ہے، پی ایم ہاؤس اب دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر بن چکا ہے۔

The post عمران صاحب کی ہدایت پر وزراء نے الیکشن کمیشن اور آئین پر حملہ کیا ہے، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email