قائد ملت لیاقت علی خان کے فرزند اکبر علی خان خیریت سے ہیں، اہلیہ

قائد ملت لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر علی خان کی اہلیہ نے کہا ہے کہ اکبر علی خان خیریت سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قائد ملت لیاقت علی خان کے فرزند اکبر علی خان کی اہلیہ  نے  بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  قائد ملت لیاقت علی خان کے فرزند اکبر علی خان کی صحتیابی کے لیے پوری قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  میرے شوہر اور قائد ملت لیاقت علی خان کے فرزند اکبر علی خان گردوں کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

واضح رہے کہ قائد ملت لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر علی خان بیماری اور مالی مشکلات کا سامنا تھا  جس پر وزیر اعظم عمران خان نے   نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی تھی  کہ ان کے علاج معالجے کے تمام انتظامات و اخراجات حکومت پاکستان کی جانب سے یقینی بنائے جائیں۔

The post قائد ملت لیاقت علی خان کے فرزند اکبر علی خان خیریت سے ہیں، اہلیہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email