انسانی مسائل کے حل کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انسانی مسائل کے حل کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے اسپین کے وزیر خارجہ ہوزے مانوئل البارس نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے خطے بالحصوص پاکستان کیلئے مستحکم اور پرامن افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے  افغانستان کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

اسپین کے وزیر خارجہ ہوزے مانوئل البارس نے غیر ملکیوں کے انخلا کے معاملے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس ضمن میں پاکستان کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس سے قبل اسپین کے وزیر خارجہ ہوزے مانوئل البارس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ورپی یونین میں اسپین پاکستان کی کوششوں کا معترف رہا ہے ،جی ایس پی پلس کے ذریعے یورپی یونین پاکستان کے ساتھ معاشی روابط رکھ رہی ہے، افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے کردار سے مکمل آگاہ ہیں ، اسپین انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔

ہوزے مانوئل البارس نے کہا تھا کہ اسپین افغانستان میں بحالی کے عمل کیلئے فنڈ اکھٹا کرنے کا حصہ ہے ، اسپین کی ایجنسی افغانستان میں امداد کیلئے تیار ہے ، ابھی افغانستان میں حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اسپین کے وزیرخارجہ ہوزے مانوئل البارس نے کہا تھا کہ حالات کی بہتری کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کی مدد کریں گے ، افغانستان میں استحکام کیلئے عالمی برادری کو کام کرنا ہوگا۔

The post انسانی مسائل کے حل کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email