اداکارہ ایمن خان کی منیب بٹ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان کی اپنے شوہر منیب بٹ کے ہمراہ ایک نئی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ شب منال خان کی شادی کے سلسلے میں میوزیکل نائٹ منعقد کی گئی تھی جس کی کچھ ویڈیوز منیب بٹ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

شئیر کی گئی ویڈیوز کے کیپشن میں اداکار منیب بٹ نے لکھا ہے کہ حیرت انگیز رات۔

منیب بٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایمن خان کے ساتھ بیٹھے موسیقی سے محظوظ ہو رہے ہیں اور ساتھ ہی میں واکی ٹاکی پر شادی کے انتظامات پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں اور ویڈیوز میں جہاں  منال خان کو اپنے منگیتر کے ساتھ شادی کی تقریبات انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے وہیں اُن کی بہن ایمن خان بھی شوہر منیب بٹ اور بیٹی امل منیب کے ساتھ ہر تقریب کو خوب انجوائے کرتی نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی جڑواں بہنیں منال خان اور ایمن خان آج کل سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، منال خان کی شادی کی تقریبات جاری ہیں جبکہ آج اُن کی رخصتی ہے۔

 

The post اداکارہ ایمن خان کی منیب بٹ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email