ایبٹ آباد میڈیا ریگولیشن اتھارٹی کے خلاف ایبٹ آباد میں احتجاجی مظاہرہ

ایبٹ آباد میں میڈیا ریگولیشن اتھارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس نے میڈیا ریگولیشن اتھارٹی کے خلاف پریس کلب سے کینٹ چوک تک ریلی نکالی ہے۔

مقررین کا اس ریلی میں کہنا تھا کہ ہم اس کالے قانون کو کسی صورت قبول نہیں کرتے ہیں۔

مقررین کا کہنا ہے کہ ہم اس قانون کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم میڈیا کی آزادی پر قد غن بالکل قبول نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس مظاہرے میں اپوزیشن جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی ہے۔

The post ایبٹ آباد میڈیا ریگولیشن اتھارٹی کے خلاف ایبٹ آباد میں احتجاجی مظاہرہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email