وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی موٹر وے کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فتح جنگ انٹرچینج  کے قریب ایڈیشنل آئی جی موٹر وے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے ، فائرنگ سے زخمی ایڈیشنل آئی جی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی کے بھائی نعمان افضل آفریدی  کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ، لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی موٹر وے کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email