وزیر خزانہ کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اجلاس میں ایکنک نے خیبر پختونخوا میں 38 ارب 99 کروڑ سے زائد کے دیر موٹر وے کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق دیر موٹر وے چار لین، دو رویہ 29.37 کلو میٹر پر مشتمل ہو گی، یہ منصوبہ خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے زیر انتظام تعمیر ہو گا، ایکنک نے پشاور ڈی آئی خان موٹر وے کا 276 ارب 52 کروڑ روپے کا منصوبہ بھی منظور کر لیا۔

اعلامیے کے مطابق پشاور ڈی آئی خان موٹر وے چھ لین، دو رویہ 360 کلومیٹر طویل ہو گا ، اس موٹر وے سے کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں اور ٹانک کے اضلاع بھی مستفید ہوں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ کے پی نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے موٹر ویزاور  ہائی ویز بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس میں ایکنک نے 23 ارب 54 کروڑ روپے کی لاگت سے پاکستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی تعمیر کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمراور صوبائی وزیر خزانہ کے پی تیمور خان جھگڑا نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

The post وزیر خزانہ کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email