اے آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے باعث اے آئی جی سجاد افضل آفریدی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) موٹروے کی گاڑی پر  فائرنگ تھانہ نصیر آباد کے علاقہ فتح جنگ انٹر چینج پر کی گئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ا ن کے  بھائی نعمان افضل جاں بحق ہوگئے جبکہ اے آئی جی سجاد افضل آفریدی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس کا  مزید کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر سینئر افسران موقع  پر پہنچ گئے، واقعہ کی  مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب نے  آئی جی پنجاب کا فتح جنگ انٹر چینج پرموٹروے پولیس کے سینئر آفیسر کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

آئی جی پنجاب  نےآر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ آئی جی پنجاب  نے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے  سخت قانونی کارروائی کا حکم بھی دےدیا ۔

The post اے آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email