اداکارہ عروسہ صدیقی کا اسکرین پر واپسی کا اعلان

پاکستانی اداکارہ عروسہ صدیقی کی نئی تصویر دیکھ کر مداحوں نے اُنہیں پہچاننے سے انکار کردیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی نئی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں عروسہ صدیقی نے اپنی اس تصویر کے ذریعے ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری کا اعلان بھی کیا ہے۔

انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہیلو اگین لکھا ہے۔

عروسہ صدیقی کی نئی تصویر دیکھ کر اُنہیں کوئی بھی پہچاننے میں غلطی کر سکتا ہے۔

عروسہ صدیقی کے اس نئے انداز سے اُن کے مداح بے حد خوش نظر آ رہے ہیں جبکہ متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے عروسہ صدیقی کا موازنہ اُن کی پرانی تصویروں سے کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ عروسہ صدیقی تبدیلی کی اصل مثال ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماضی میں متعدد ڈراموں میں مزاحیہ کردار ادا کر چکی ہیں۔

The post اداکارہ عروسہ صدیقی کا اسکرین پر واپسی کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email