نجکاری سے سرکاری شعبوں میں کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ نجکاری سے سرکاری شعبوں میں کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کے لیے نیلامی سے 1.96 ارب وصول ہوئے ہیں۔

اجلاس میں سیکریٹری نجکاری کمیشن بورڈ نے کمیٹی کو اداروں کی نجکاری یا تنظیم نو کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔

واضح رہے کہ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر نجکاری میاں سومرو، وفاقی سیکرٹریز، چیئرمین ایس ای سی پی اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

The post نجکاری سے سرکاری شعبوں میں کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، وزیر خزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email