قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹریننگ سیشن منسوخ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا  ٹریننگ سیشن بارش  کے باعث منسوخ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث ٹریننگ سیشن منسوخ ہونے پر قومی کھلاڑیوں نے ہوٹل میں موبیلیٹی سیشن  کیا، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن نے سیشن کی نگرانی کی۔

ٹریننگ سیشن میں محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور عثمان قادر ، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر، خوشدل شاہ اور افتخار احمد نے بھی سیشن میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ  راولپنڈی میں بارش کے باعث قومی ون ڈے اسکواڈ کا آج کے لیے شیڈول ٹریننگ سیشن منسوخ ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 17،18 اور19 ستمبر کوراولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا ئیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 25،26 اور 29 ستمبر کو   قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

The post قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹریننگ سیشن منسوخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email