وزیر اعظم کے کنسٹرکشن پیکج میں دی گئی تجارتی آسانی کو یقینی بنایا جائے، چیئرمین ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ پراجیکٹس کو وزیر اعظم عمران خان کے کنسٹرکشن پیکج کے تحت دی گئی تجارتی آسانی کو یقنی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی زیر صدارت کنسٹرکشن صنعت کو دیئے گئے ریلیف پیکج پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے پالیسی ونگ کے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے وزیر اعظم کے کنسٹرکشن صنعت کو دیئے گئے ریلیف پیکج پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ممبر آئی آر پالیسی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک 1321 افراد ایف بی آر کے آن لائن نظام کے تحت 2125 پراجیکٹس میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، ان رجسٹرڈ پراجیکٹس میں 1775 نئے پراجیکٹس ہیں اور 350 پہلے سے موجود پراجیکٹس ہیں، ان رجسٹرڈ پراجیکٹس پر کل سرمایہ کاری مالیت 493 ارب روپے ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے کہا کہ رجسٹرڈ پراجیکٹس کو وزیر اعظم عمران خان کے کنسٹرکشن پیکج کے تحت دی گئی تجارتی آسانی کو یقنی بنایا جائے، اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت کو ہفتہ وار بنیادوں پر میڈیا کے ساتھ شئیر کیا جائے۔

The post وزیر اعظم کے کنسٹرکشن پیکج میں دی گئی تجارتی آسانی کو یقینی بنایا جائے، چیئرمین ایف بی آر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email