جی جی حدید کے اسٹائل کے نیو یارک فیشن ویک میں جلوے

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید کے اسٹائل کے جلوؤں نے نیو یارک فیشن ویک میں مداحوں کے دل جیت لیے۔

جی جی حدید ستاروں کی چکاچوند روشنی سے بھرے اس ایونٹ میں جب  میکسی پہنے ریمپ پر واک کرتے ہوئے جلوہ گر ہوئیں تو شرکاء ان کے خوبصورت اسٹائل سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

امریکی سپر ماڈل نے نیلے اور پیلے رنگ کی میکسی کے ساتھ سیاہ رنگ کا زِپ والا ٹاپ پہنا ہوا تھا ، بغیر میک اَپ اور کُھلے بالوں میں جی جی حدید بہت ہی خوبصورت نظر آرہی تھیں۔

واضح رہے کہ جی جی حدید کئی برسوں سے برطانوی گلوکار زین ملک کے ساتھ ہیں اور گزشتہ سال ستمبر میں ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی ہے۔

The post جی جی حدید کے اسٹائل کے نیو یارک فیشن ویک میں جلوے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email