گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید1082 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید1082 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں21002نمونوں کی جانچ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں27اموات رپورٹ ہوئیں ، اموات کی مجموعی تعداد7116ہوچکی ہے ، آج مزید632مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد386998ہوچکی ہے ، اب تک5719473نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک443038 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ، اس وقت48924مریض زیر علاج ہیں ، 48115 گھروں میں،40آئسولیشن سینٹرز میں اور769مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، 689 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ 57 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ، صوبے کے1082نئے کیسز میں سے456 تعلق کراچی سے ہے ، ضلع شرقی 189،ضلع جنوبی 127،  ضلع وسطی 62، ملیر 32 ، کورنگی 28 اورضلع غربی 18نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد 140، سجاول 38، ٹنڈوالہیار 33، بدین 32، ٹھٹہ 31 ، سانگھڑ 30، گھوٹکی 29، سکھر 25، دادو23، تھرپارکر 21، میرپورخاص 21، شکارپور 22، شہید بینظیرآباد 20، نوشہروفیروز 19، مٹیاری 18، ٹنڈو محمد خان 18، جامشورو 17، قمبر 17، خیرپور 14، کشمور 9، لاڑکانہ 9، جیکب آباد 8، عمرکوٹ 7 کیسز ہیں۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید1082 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email