صنعتوں کی ترقی وزیراعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صنعتوں کی ترقی وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں سندھ انڈسٹریل رابطہ کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے نمائندوں اور کراچی کے صنعتی علاقوں کی مختلف ایسوسی ایشنز کے صدرو نے بھی شرکت کی، اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ صنعتوں کی ترقی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ فعال تجارتی ماحول نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا، حکومت کی توجہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے پر ہے تاکہ نئی سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ  خصوصی اقتصادی زونز میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔

مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری میں سہولت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت ملک میں صنعتی ترقی کے لیے رکاوٹوں کو دور کر رہی ہے، سرمایہ کاری میں سہولت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت ملک میں صنعتی ترقی کے لیے رکاوٹوں کو دور کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ برآمدات کو بڑھانے کے لئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز (ای پی زیڈ) کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

The post صنعتوں کی ترقی وزیراعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، گورنر سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email