اپوزیشن بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی دشمن ہے، بابر اعوان

وزیراعظم عمران خان کے مشیربرائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی دشمن ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیربرائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کو الیکشن بل ریفرکردیں گے، حکومت عدالتی احکامات کے مطابق قانون سازی کرے گی، اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا۔

بابر اعوان نے کہا کہ بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے،13 ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن بلارہے ہیں، اپوزیشن کوخطرہ ہے اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ عمران خان کو پڑے گا، دونوں پارٹیوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی دشمن ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے، بلوچستان کی سینیٹرکو ویڈیو لنک کے ذریعے ووٹ دینے کا حق نہیں دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیربرائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پہلی بار ہوا الیکشن کمیشن ارکان نے واک آؤٹ کیا، گزشتہ سال اکتوبر میں الیکشن بل پیش کیے تھے، الیکشن کمیشن ارکان کے سامنے سوال رکھنے تھے وہ اٹھ کرچلے گئے۔

The post اپوزیشن بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی دشمن ہے، بابر اعوان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email