دلیر مہدی کی عمر شریف کی مدد کیلئے عمران خان سے اپیل

مشہور بھارتی گلوکار دلیر مہدی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین عمرشریف کے علاج کے لئے اپیل کی ہے۔

گلوکار نے کہا کہ میں عمران خان سے اپیل کرتا ہوں آپ آرٹسٹ برادری کی مدد کریں۔

دلیر مہدی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے عمر شریف کے ساتھ اپنے ماضی کی یاد تازہ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف اور میں شوکت خانم کی فنڈریزنگ میں ایک ساتھ رہے ہیں۔

بھارتی گلوکار نے مزید کہا کہ عمر شریف کینسر سوسائٹی کے لئے کام پر بہت خوش تھے اور آج انہیں علاج کی سخت ضرورت ہے۔

The post دلیر مہدی کی عمر شریف کی مدد کیلئے عمران خان سے اپیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email