کاروبار کا اختتام، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی کا رجحان رہا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 573 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کا 100 انڈیکس 573 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 198 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 36 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 167.66 سے بڑھ کر 168.02 روپے پر بند ہوا ہے جبکہ انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 168.70 روپے پرپہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 50 پیسے مہنگاہوکر 199.50 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ ایک سال کی بلند سطح 233 روپے پر برقرار رہا جبکہ اوپن مارکیٹ امارتی درہم 10 پیسے کم ہوکر 46.20 روپے کا ہوگیا اور اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 5 پیسے کم ہوکر 44.75 روپے کا ہوگیا۔

علاوہ ازیں پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 365 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  12 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 365 روپے ہوگئی ہے۔

۔

The post کاروبار کا اختتام، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email