پاکستانی پہلوان انعام بٹ کی بڑی کامیابی

پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے بڑی کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  یونان کے شہر کیٹرینی میں ہونے والے  ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے مقابلے  میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے آج اپنے پہلے مقابلے میں آذربائیجان کے پہلوان کو شکست دے دی ہے، پاکستان کی 2 رکنی ٹیم یونان کے شہر کیٹرینی میں ہونے والے مقابلوں میں شریک ہے۔

پاکستانی ٹیم میں انعام بٹ پہلوان اور زمان انور پہلوان شامل ہیں ،انعام پہلوان 90 کلو گرام کیٹگری جبکہ زمان انور پہلوان اوپن ویٹ کیٹگری میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

پاکستانی پہلوان انعام بٹ کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش اور کوشش ہو گی کہ پاکستان کے لئے مزید میڈلز جیتیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کا فائنل کل یونان کے شہر کیٹرینی میں ہی کھیلا جائے گا۔

The post پاکستانی پہلوان انعام بٹ کی بڑی کامیابی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email