محکمہ سول ڈیفنس کا بارکھان، لورالائی اور مسلم باغ کے پولیس تھانوں میں پڑے بارودی مواد تلف

محکمہ سول ڈیفنس نے بارکھان، لورالائی اور مسلم باغ کے پولیس تھانوں میں پڑے بارودی مواد تلف کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سول ڈیفنس کے عملے نے مجسٹریٹ کے نگراں میں مختلف کیسز میں پکڑے گئے مواد تلف کر دیے ہیں۔

ڈویژنل ڈائریکٹر سول ڈیفینس تاج محمد کاکڑ نے کہا کہ مسلم باغ، بارکھان اور لورالائی کے تین تھانوں میں رکھے گئے کیس پراپرٹی تلف کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تلف کیے جانے والے بارودی مواد میں 229 انر گن گرنیڈ، 118  دستی بم اور مختلف اقسام کے 122 شیل شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 5 وائرلیس، 2 میزائل، 71 راکٹ لائنچر فیوز، 20 خالی کاڑیج اور 14 گاڑیوں کے غیر قانونی نمبر پلیٹس بھی تلف کیے گئے ہیں۔

ڈویژنل ڈائریکٹر سول ڈیفینس تاج محمد کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ 71 عدد ڈائینامائٹ، 100 سیفٹی فیوز اور 71 ڈیٹونیٹر بھی تلف کیے گئے ہیں۔

The post محکمہ سول ڈیفنس کا بارکھان، لورالائی اور مسلم باغ کے پولیس تھانوں میں پڑے بارودی مواد تلف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email