ای وی ایم کو ہیک کر کے دکھائیں 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، شبلی فراز

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ہیکرز کو چیلنج کریں گے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو ہیک کر کے دکھائیں 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم مشین کو ڈیزان ہی اس طریقے سے کیا گیا ہے کہ ایلفی پانی ڈالا جائے تو مشین کو کچھ نہیں ہوگا، مشین کو کھولنے کی کوشش کریں تو مشین کام کرنا چھوڑ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کا ٹینڈر میں فیصلہ ہوجائے تو اس کا سورس کورڈ فراہم کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کے 27 نکات ان کے اپنے خلاف ہی چارج شیٹ ہے، باقی 10 نکات پر ای وی ایم پورا اترتی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کے خلاف ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کر کے ڈیلیٹ کی تھی وہ دانستہ غلطی تھی، ہمارا ای وی ایم سے متعلق پہلا پرچہ ہی 8 ستمبر کو ہوا ہے رزلٹ پہلے دے دیا، الیکشن کمیشن چاہتا ہی نہیں کہ الیکشن ای وی ایم پر ہوں مشین کو پہلے ہی بدنام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چائیے اپنے آپ کو متنازعہ نہ بنائیں، الیکشن میں دو سال رہتے ہیں پہلے سے ہی کام شروع کردیا تھا، الیکشن کے بعد الیکشن ریفارمز کی بات کون کرتا ہے، سوشل میڈیا پر بھی ای وی ایم کو سپورٹ کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آج کیسے ہوا پارلیمانی کمیٹی میں کہ ہم نکل گئے تو ووٹنگ کروائی گئی یکطرفہ فیصلہ کیا گیا، آئینی راستہ ہے کہ اب ہم مشترکہ اجلاس میں جائیں گے۔

The post ای وی ایم کو ہیک کر کے دکھائیں 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، شبلی فراز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email