پی ٹی آئی حکومت نے 52 فائر بریگیڈ کراچی کو دیں، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 52 فائر بریگیڈ کراچی کو دیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کراچی میں پی ٹی آئی کے 3 سال مکمل ہونے پر ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نارتھ ناظم آباد میں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 6 فلائی اوورز بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نشتر روڈ اور منگھو پیر روڈ تعمیر کیے گئے ، کراچی میں فیکٹریوں گھروں میں آگ لگنا معمول ہوگیا تھا ، کراچی میں بارشوں کے نتیجے میں شہر ڈوب جاتا تھا ، وفاقی حکومت نے کراچی کی تین بڑے نالے صاف کیے ، محمود آباد، اورنگی، گوجر نالوں کی صفائی، مرمت اور اطراف کی تجاوزات کا خاتمہ کیا اس کے برعکس صوبائی حکومت کو 500 کے ایم سی کے نالے صاف کرنے تھے جو کہ نہیں ہوئے۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی حکومت گرین لائن منصوبہ مکمل کرنے جارہی ہے ، پی پی نے کے فور منصوبے پر 25 ارب خرچ کیے اور بعد میں کہا کہ ڈیزائن غلط ہے ، الحمدللہ کے فور منصوبہ کو بھی وفاق مکمل کریگا ، ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے فریڈ کوریڈور مکمل ہونے جارہا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے کراچی شہر کیلئے کے سی آر کا تحفہ دیا ، وفاقی حکومت اربوں روپے خرچ کرکے تمام ترقیاتی کام کروارہی ہے ، اگر تمام کام وفاقی حکومت کرے تو صوبائی حکومت کے ہونے کا کیا فائدہ ، ایک سال کے دوران سڑکیں، پارکس اور اسٹریٹ لائٹس پی ٹی آئی کے ایم پی ایزاور ایم این ایز نے لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، کراچی کی عوام نے 2018 میں وزیراعظم پر اعتماد کیا ، 2023 تک پی ٹی آئی اسی طرح کام کرتی رہے گی ، کراچی کی عوام نے پی ٹی آئی کیلئے ڈیلیور کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ 12 ستمبر کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کیلئے عوام پی ٹی آئی کو کامیاب بنائے گی ، کراچی کی عوام 12 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔

The post پی ٹی آئی حکومت نے 52 فائر بریگیڈ کراچی کو دیں، خرم شیر زمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email