عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، زرین عمر

پاکستان کے لیجنڈری سینئر اداکار و کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے کہا ہے کہ عمر شریف کے لئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔

عمر شریف کے فیس بک اکاؤنٹ پر ان کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں کو اداکار کی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے دعا کرنے کو کہا ہے۔

زرین عمر نے مداحوں سے اداکار کی صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ عمر شریف کے لئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، برائے مہربانی جتنا ہو سکے دعا کریں۔

واضح رہے کہ عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے ،گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

The post عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، زرین عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email