جو حکومت نا اہل ہوتی ہے وہ صرف تنقید کرتی ہے ، راجہ پرویز اشرف

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جو حکومت نا اہل ہوتی ہے وہ صرف تنقید کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لاہور کی عوام کا جذبہ دیکھا ہے ، پنجاب کو پیپلزپارٹی کا گھڑ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو فیڈ بیک مل رہا ہے اس سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں ، مہنگائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ، بجلی کا یونٹ چار روپے ملتا تھا پانچ سو روپے والے کا بل پانچ ہزار آرہا ہے ، ہمارا یہ فرض ہے ہم اپنا کردار ادا کریں۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمارے پاس روڈ میپ ہے ، سرکاری ملازمین کے حالات انتہائی ابتر ہے ، انہوں نے قرضے دس ہزار ارب مزید بڑھا دیے ہیں ، عوام کو پتہ لگ گیا ہے یہ حکمرانی کا طریقہ نہیں ہے ، یہ صرف اور صرف کرپشن کا شور مچارہے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت آئی ہم نے عوام کی بہتری کے لیے کام کیا ، کہاں ہیں پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں ، وقت آگیا ہے کہ پی پی پی پوری طاقت کے ساتھ اٹھے گی ، اگر عوام الیکشن میں صحیح فیصلہ کرتی ہے تو اثرات صوبے پر پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن آج ہو کل ہو جب بھی ہوں عوام پی پی پی کو موقع دیں ، پی پی پی کی تاریخ سب کے سامنے ہے ہم شہادتیں دیتے رہے کوڑے کھاتے رہے ، سیاست میں نوک جھوک جاری رہتی ہے ،  حقیقت یہ ہے کہ ن لیگ ایک سیاسی جماعت ہے ، پی ڈی ایم میں ہم اس لیے نہیں ہیں کیونکہ ہم چاہ رہے تھے کہ فرنٹ فٹ کی سیاست کریں۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں پی ڈی ایم کے دوستوں کا خیال تھا سینٹ کا الیکشن نہ لڑے ، میں ماننے کے لیے تیار ہی نہیں ہوں کہ پنجاب میں پی پی پی کمزور ہے ، قومی اسمبلی میں نمبرز پورے نہیں تھے ہم نے سینٹ کی سیٹ جیتی ،  پالیسی یہ ہے کابل میں امن ہے تو اسلام آباد میں امن ہے۔

The post جو حکومت نا اہل ہوتی ہے وہ صرف تنقید کرتی ہے ، راجہ پرویز اشرف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email