خیبر پختونخوا کے 7اضلاع میں ہونیوالے انتخا بات  کے انتظامات مکمل،ترجمان الیکشن کمیشن

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے خیبر پختونخوا کے 7اضلاع میں ہونیوالے انتخا بات  کے انتظامات مکمل کرلیے گے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کے 7اضلاع میں ہونیوالے انتخابات  کے انتظامات مکمل کرلیے گے ہیں، انتخابی مہم آج رات 12:00بجے ختم ہوگی۔

 الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے حوالہ سے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ زیادہ حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنوں پر معمول سے زہادہ سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائنگے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوامیں9 کینٹونمنٹ بورڈز میں33 وارڈز میںانتخابات ہوں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں 169 میدوار وں کے مابین مقابلہ ہو رہا ہے۔

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ چراٹ اور مری گلیز میں پہلے ہی  جنرل نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ ایبٹ آباد میں 2 نوشہرہ اور پشاور سے ایک ایک امیدوار مقابلے سے ریٹاِئر بھی ہوچکے ہیں

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 1لاکھ 20ہزار سےزائدووٹرز اپناحق رائے دہی  استعمال کریں گے ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کل131پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ 54مرد، خواتین کے لئے 52 اور 25مشترکہ پولنگ اسٹیشنزبنائے گئےہیں ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پشاورمیں5،نوشہرہ میں4،رسالپورمیں3،مردان میں2،کوہاٹ میں3جنرل نشستوں پرالیکشن ہونگے جبکہ بنوں میں 2،ڈی آئی خان 2،ایبٹ آباد10اورحویلیاں میں2جنرل نشستوں پرانتخابات منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پولنگ کےدن کروناایس او پیزکاخاص خیال رکھاجائے گا جبکہ پولنگ اسٹیشنش میں سینیٹائزر اور ٹمبریچر چیک کرنے کے لئے تھرمل گن پہچائے جائنگے۔

The post خیبر پختونخوا کے 7اضلاع میں ہونیوالے انتخا بات  کے انتظامات مکمل،ترجمان الیکشن کمیشن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email